22 جون 2012 - 19:30

صدر مملکت نے دنيا پر مسلط نظام پر سخت تنقيد کي ہے.

ابنا: صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے جمعرات کي رات ريو ڈي جنرو ميں ايک پريس کانفرنس سے خطاب ميں کہا ہے کہ دنيا پر بد عنوان طاقتوں کے مسلط کردہ نظام کا امتيازي اور ناکارآمد ہونا دنيا والوں پر ثابت ہوچکا ہے - انہوں نے کہا کہ  بدعنوان طاقتوں نے جن کي تعداد بہت کم ہے، دنيا پر ايسي روش مسلط کي ہے جوخود  ان کے فائدے ميں اور اقوام کے خلاف  ہے -صدر مملکت نے کہا کہ يہ طاقتيں مستقل طور پر اقوام کي تحقير کررہي ہيں، انہوں نے انساني معاشرے کو  مختلف  طبقات  ميں تقسيم کررکھا ہے ، خود کو حق کا معيار بتاتي ہيں اور اپنے آپ کو يہ حق ديتي ہيں کہ اقوام کے خلاف جو چـاہيں کريں -صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ ان طاقتوں نے خود کو يہ حق دے رکھا ہے کہ ايٹم بم اور کيميائي اسلحے بنائيں اور انہيں اقوام کے خلاف استعمال کريں-صدر مملکت نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ آج دنيا ميں بد امني اور دھمکيوں کي فضا نے اقوام کا پيمانہ صبر لبريز کرديا ہے، کہا کہ يہ سب دنيا کے طاقت اور ثروت کے مراکز پر بد عنوان طاقتوں کے تسلط کا نتيجہ ہے - انہوں نے کہا کہ خوش قسمتي سے دنيا کے حالات تيزي سے بدل رہے ہيں اور دنيا پر مسلط نظام کو ہر ميدان ميں شکست کا سامنا ہے -ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا کہ آج يہ بات سب پر عياں ہے کہ ہميں ايک نئے عالمي نظام کي ضرورت ہے جو عدل و انصاف اور باہمي محبت و مہرباني پر استوار ہو ، جس ميں تمام انسانوں اور تمام اقوام کا احترام کيا جائے اور جو صرف تھوڑے سے سرمايہ داروں پر توجہ دينے کے بجائے کرہ ارض کے سات ارب انسانوں پر برابر سے توجہ دے -......./169